کامیابی کابیج

چین کے بانس کا بیج آج اگر آپ بو دیں تو آپ کی آنکھیں ترس جائیں گی اس کی پہلی کونپل کو دیکھنے کیلئے. کیونکہ اس بیج اور اس کی پہلی کونپل کے درمیان دن ہفتے مہینے نہیں بلکہ سال لگتے ہیں. پانچ سال انتظار کے بعد یہ زمین سے سر اٹھائے گا.

لیکن یہ بانس جب ایک بار زمین سے سر نکال دے تو آپ کو ہی کیا دُنیا کو حیران کردیتا ہے. کیونکہ یہ پھر پانچ ہفتوں میں 80 فٹ بلند ہوجاتا ہے. یہ ایسی رفتار ہے آپ اسے باقاعدہ بلند ہوتے روزانہ دیکھ سکیں گے.

مختلف انسانوں پر ہوئی تحقیقات اور مشاہدات بتاتے ہیں کہ کسی ہنر میں انسان بہترین تب ہوتا ہے جب وہ اسے دس ہزار گھنٹے دے چکا ہو. راتوں رات کامیابی دیواروں پر راتوں میں اشتہارات چسپاں کرنے والے مداری صرف اپنے تماشے کا بندر ڈھونڈنے کیلئے لگاتے ہیں.

چین کے بانس کا بیج پانچ سال زیر زمین کیا کرتا ہے..؟ ایک ہنر سیکھنے کا طالب علم دس ہزار گھنٹے کیا کرتا ہے.؟ یہ اپنی جڑیں مضبوط کر رہے ہوتے ہیں. وہ جڑیں جن کی طاقت پر جب یہ کل سر اٹھائیں گے تو دنیا حیرت سے تماشا دیکھ رہی ہوگی. کامیابی کی بلند عمارت میں دوست کوئی لفٹ نہیں ہوتی، یہ سیڑھیاں چڑھنے کا سفر ہے.

ریاض علی خٹک

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
2 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
Ahmed Bilal
Ahmed Bilal
4 months ago

This Post is really inspiring and based on ground reality. Such a great type of contents should be posted on regular basis
JazakAllah

2
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x