خوداعتمادی ہی کامیابی کااصل راز ہے۔

خود اعتمادی بھی ایک جادو ہے. یہ جادو کچھ بھی آپ سے کروا سکتا ہے, آپ کو بس اگر اس کا منتر معلوم ہو. ایک نوجوان شہر کے مشہور لوہار کے پاس آیا اور کہا مجھے کوئی ایسی منفرد تلوار بنا کر دو جو سب سے الگ ہو. میں بادشاہ کے لشکر میں جنگ کیلئے جانا چاہتا ہوں. میں کوئی کمال کرنا چاہتا ہوں. لوہار نے کہا ایسی تلوار بنانے میں وقت لگتا ہے. تم ایک سال انتظار کر لو گے.؟

نوجوان تیار ہوگیا. لوہار نے اسے کہا اب جبکہ تم فارغ انتظار پر ہو تو ایسا کرو فلاں تلوار بازی کے استاد سے تلوار چلانے کا فن سیکھ لو. تمہاری یہ تلوار بہت خاص ہوگی. اس کیلئے ماہر فن کی شاگردی لازم ہے. نوجوان نے تربیت شروع کر دی. سال بعد لوہار کے پاس آیا اور اپنی تلوار اس سے لے لی. جنگ پر گیا، خوب داد شجاعت دی اور شہرت کمائی.

جنگ سے واپس آکر لوہار کا شکریہ ادا کرنے جب نوجوان آیا تو لوہار نے کہا شکریہ اس استاد کا ادا کرو جس سے تم نے فن شمشیرزنی سیکھا. تمہاری یہ تلوار تو ایک عام تلوار تھی جسے دو دن میں بنا لیا تھا. یہ تمہارا فن ہے جو کسی عام چیز کو خاص بناتا ہے. تربیت وہ منتر ہے جو کسی بھی کام کے نتائج کو اتنا خاص بنا دیتا ہے کہ دیکھنے والوں کو وہ جادو لگتا ہے. کیونکہ تربیت خود اعتمادی دیتی ہے.

ازقلم: ریاض علی خٹک

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x