عظمت اسلام

بیکی ہپکنس ایک امریکی خاتون ہیں، جو عیسائی خاندان میں پیدا هوئیں- اس کے بعد انهوں نے قرآن کا مطالعہ کیا اور اتنا متاثر هوئیں کہ انهوں نے اسلام قبول کرلیا- ان کا ایک مفصل خط ایک امریکی میگزین میں چهپا هے- اس کا کچهہ حصہ هم یہاں نقل کررہے ہیں- وه لکهتی ہیں :

جن سوالوں کا جواب میں اپنی پوری زندگی میں تلاش کرتی رہی هوں، ان کا جواب پانا میرے لیے کتنا زیاده تسکین کا باعث هے اس کو لفظوں میں بیان کرنا میرے لیے ممکن نہیں- یہ ایسا ہی هے جیسے کوئی اندها هو اور پهر اچانک وه سچائی کو دیکهنے لگے اور ایسی روشنی کو پالے جس کو اس نے پہلے کبهی نہ دیکها هو- میں اس خوشی کو کیوں کر بیان کر سکتی هوں جو صرف سچائی کو پانے سے حاصل هوتی هے-

میں چاہتی هوں کہ میں نے جو چیز پائی هے اس کو میں ساری دنیا کے سامنے کروں- میں چاہتی هوں کہ ہر شخص جس کو میں نے کبهی جانا هو وه اس میں میرا حصہ دار بنے- اور جو دروازه میرے لیے کهلا هے اس پر جشن منانے میں وه میرا شریک هو-

اور سب سے زیاده بڑی اور سب سے زیاده عجیب  چیز جو مجهے دکهائی گئی وه قرآن تها- کتنا زیاده میں اپنے قرآن سے محبت کرتی هوں- جب بهی مجهے موقع ملتا هے تو میں اس کو پڑهتی هوں- میں اس کو اپنے سے الگ نہیں رکهہ سکتی- حتی کہ انگریزی ترجمہ میں بهی اس کے الفاظ میرے دل کو مسرت دیتے ہیں اور میری آنکهوں سے انسو نکل پڑتے ہیں-

کتنی ہی بار ایسا لمحہ آیا هے جب کہ میں نے خدا کی کتاب کو اپنے ہاتهہ میں لیا هے اور اس کے باره میں سوچ کر میں روئی هوں اس کے بغیر میری زندگی کتنی احمقانہ زندگی هوتی- اسلام کے بغیر میری زندگی کیسی هوتی، اس کو سوچ کر میں کانپ اٹهتی هوں-

اگر میں سب سے زیاده اونچے پہاڑ پر چڑهہ سکتی اور میری آواز ہر اس آدمی تک پہنچ سکتی جو اسلام سے بے خبر هے تو میں چلا کر ان کو بتاتی جو مجهے بتایا گیا هے- میرے سوالات کا جواب مجهے مل گیا هے- اب میں جانتی هوں کہ سچائی کیا هے- ہر آدمی جو دنیا میں هے، وه مجهہ کو سچائی ملنے پر اگر اللہ کا شکر ادا کرے، اور وه ایک سو سال تک ہر روز ایک سو بار ایسا ہی کرتا رہے تب بهی اس احسان پر شکر کا حق ادا نہیں هو گا-

مولانا وحیدالدین خان

کچھ مصنف کے بارے میں

naveed

تبصرہ کیجیئے

تبصرے کے لئے یہاں کلک کیجیئے