انڈونیشیا کی حکومت کی طرف سے سکالر شپ کا اعلان

انڈونیشن گورنمنٹ نے سکالر شپ میں اپلائی کرنے کے لیے درخوستیں لینا شروع کر دی ہیں ، یہ سکالر شپ بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی تینوں پروگرامز کے لیے ہیں، اور تمام تر اخراجات کی ذمہ دار انڈونیشین گورنمنٹ ہوگی۔ اس سکالر شپ کے تحت اس سال 1290 لوگوں کو 94 ممالک سے منتخب کیا جائے گا۔ اس سکالر شپ کو  BEASISWA KEMTRAAN MEGARA BERKEMBANG                                              بھی کہا جاتا ہے جو کہ کے این بی کے (KNB) نام سے معروف ہے۔

کے این بی (KNB)سکالرشپ پروگرام انڈونیشیا کا بہترین سکالر شپ پروگرام ہے۔ دنیا کے کسی بھی خطے میں موجود طالب علم اس سکالرشپ  کے لیے اہل ہیں۔ 357تعلیمی پروگرامز اور 23 یونیورسٹیاں سکالر شپ حاصل کرنے والوں کے لیے دستیاب ہو نگی۔

ایشیا کے اندر کے این بی (KNB)ایک آسانی سے حاصل کی جانے والی سکالرشپ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ تو آگے بڑھیں اور اپلائی کریں ایک بہترین مستقبل کی طرف جو آپ کا انتظار کر رہا ہےاس سکالر شپ کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 07-05-2021 مقرر کی گئی ہے ۔

https://www.nationalmeritscholarships.com/indonesian-government-scholarships.html

 

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x