اٹلی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع

آپ سب سے پہلے اپنا بیک گراؤنڈ چیک کریں سائنس، آرٹس، بزنس، پولیٹیکل سائنس، وغیرہ وغیرہ اور ابھی تک آپ نے انگریزی زبان میں پڑھا ہے یا نہیں. کیونکہ کسی بھی یوریپئن ملک میں یا تعلیم انکی زبان میں دی جاتی ہے یا انگریزی میں.
اچھی یونیورسٹیز میں داخلے کی شرط کم از کم 60 فیصد نمبر ہونا ھے. آپ نے انٹر کیا ہے یا بیچلرز اگر اتنے نمبر ہیں تو داخلہ آسانی سے مل جاتا ھے اور ویزہ پراسیس میں آسانی ہوتی ہے. اگر صرف انٹر کیا ہے اور نمبر 60 فیصد سے کم ہیں داخلہ تو مل جائے گا لیکن ویزہ نہیں ملے گا. ترتیب سے سارے سٹیپ بتا رہا ہوں غورسے پڑھیں.
1. گوگل پر UniversItaly لکھیں یہ اٹلی کا نیشنل پورٹل ھے یہاں ساری انفارمیشن مہیا کی گئی ہے. اپنی فیلڈ دیکھیں کہ آپ کیا پڑھنا چاہتے ہیں. اٹلی کی تمام یونیورسٹیز جو انگریزی زبان میں تعلیم دے رہی ہیں ان میں آپکی فیلڈ آتی ہے یا نہیں یہاں سب انفارمیشن مل جائے گی.
2. اپنے تمام ایجوکیشنل کاغذات اچھے سکینر سے سکین کروا کر رکھیں بمعہ پاسپورٹ. اک عدد اچھی سی سی وی بنائیں اور اک بہترین موٹیویشن لیٹر لکھیں جس میں آپ بتائیں کہ آپ نے کیا کیا ہوا ھے آگے کیا کرنا چاہتے ہیں اور کیوں کرنا چاہتے ہیں وغیرہ وغیرہ. ماسٹرز کے لیے دو ریفرینس لیٹر تیار کرا لیں
3. یونیورس اٹلی پر اکاؤنٹ بنائیں اور یونیورسٹی دیکھنے کے بعد ہر یونیورسٹی کی الگ ویبسائٹ پر جا کر اپلائی کریں متعلقہ فیلڈ میں ساتھ اپنے ڈاکومنٹس اپلوڈ کریں.
یونیورسٹی کی ایڈمیشن فیس ادا کریں اور اپلائی کرکے 60 دن تک انتظار کریں.
4. ساٹھ دن کے اندر یونیورسٹی آپکو بتائے گی ایڈمیشن ہوا یا نہیں. اسکے لیے انٹرویو درکار ہے یا ایڈمیشن ٹیسٹ. اپنی ای میل روزانہ چیک کریں تازہ اپڈیٹ کے لیے.
5. آپ بیک وقت اک انٹیک میں 5 یونیورسٹی میں اپلائی کر سکتے ہیں سو 60 دن کے اندر آپکا ایڈمیشن کسی ایک آدھ یونیورسٹی میں ہو ہی جائے گا جب ہو جائے تو اپنی انرولمنٹ کا پراسیس مکمل کریں.
نوٹ: ایڈمیشن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 28 اپریل ہے اس سے پہلے پہلے اپلائی کریں آخری تاریخ کا انتظار مت کریں.
6. سکالرشپ یہاں ریجن کے حساب سے ملتا ھے یونیورسٹی کہ ویب سائٹ سے ریجن دیکھیں اور جولائی کے مہینے میں تاریخ آنے پر اپلائی کر دیں
7. اپنے سارے HEC اور MOFA سے تصدیق شدہ کاغذات اکٹھے کریں اور ایمبیسی میں اپوائنٹمنٹ کے لیے اپلائی کریں اور اپوائنٹمنٹ کا انتظار کریں..
اسی دوران آپ اپنی بنک سٹیمنٹ جسکا کلوزنگ بیلنس کم از کم 15 لاکھ ہو اور ایک ماہ پرانی ہو اسکا سبب کریں(سٹیٹمنٹ صرف ایمبیسی کی ریکوائرمنٹ ہے یہاں آنے کے بعد سکالرشپ آپکا ساتھ دے گا)(اگر اتنے پیسے نہیں ہیں تو کسی بھروسے کے بندے سے مارکیٹ سے بنوا لیں ورنہ کنسلٹنٹ بتا دے گا آپکو) . انگریزی زبان کا ٹیسٹ دیں. اور ساتھ اپنی صرف تعلیمی اسناد کو ایمبیسی کے سند یافتہ مترجم سے اٹالین زبان میں ترجمہ کروا کر رکھیں
8. جب یہ سب کچھ کر لیا تب تلک اپوائنٹمنٹ بھی آ جائے گی. اپوائنٹمنٹ اٹلی کے جس شہر میں آپ نے جانا ھے وہاں کسی ہوٹل میں آن لائن بکنگ کر لیں اور اپنی اک سال کے لئے ٹریول انشورنس بنوائیں ساتھ میں اک ٹکٹ بک کروا لیں پھر تمام ڈاکومنٹس لیکر اٹلی کی ایمبیسی میں مقررہ وقت اور تاریخ پر پہنچ جائیں.
9. اچھے سے تیار ہو کر جائیں اعتماد سے انٹرویو دیں اور انٹرویو لینے والے کو ثابت کریں اپنی بات سے سٹیٹمنٹ سے کہ آپ تعلیم مکمل کرکے واپس آئیں گے. اور انٹرویو کے بعد گھر آ جائیں اور مزے کریں.
10. پھر پندرہ سے بیس دن کے بعد آپ کے سٹوڈنٹ پورٹل پر آپکے ویزہ کا سٹیٹس اپڈیٹ ہو جائے گا اگر جاری کیا گیا ہے تو جانے کہ تیاری شروع کر دیں اٹلی میں روابط بنائیں. اگر نہیں لگا تو اگلے سال کے لئے تیاری کریں.

11.اب پاسپورٹ لیں اور ڈاکومنٹس اکٹھے کریں سکالرشپ کے لیے نادرا سے FRC نکلوائیں اور جو ایمبیسی واپس کرے گی ساتھ میں اک DOV لیٹر دے گی جو یونیورسٹی جمع کرانا ہو گا وہ سنبھال کر رکھیں اور پھر سامان لیکر اٹلی پدھاریں. اور پہنچنے سے پہلے رہائش کا بندوبست کرکے آئیں اور آتے ہی پہلی فرصت میں ریذیڈنس پرمٹ اپلائی کریں اور سکالرشپ کے ڈاکومنٹس جمع کروائیں.
12. اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور کوشش کریں جلد از جلد ڈگری مکمل کریں اور اچھی جاب پر لگ کر پیسے کمائیں. پارٹ ٹائم جابز ابھی نہیں ہیں سوائے ڈیلیوری کے تو اسکے بارے میں سوال کرکے شرمندہ نہ ہوں.

ازقلم: زید محمود 

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x