قدرتی علاج کےسونسخے۔دوسرا حصہ

نمبر۔۲۱۔ کھانسی روکنے کے لیے صبح دوپہر شام ملٹھی منہ میں رکھ کر چوسیں اور اس کا جوس نگل لے۔

نمبر۲۲۔ آنکھوں کی جلن دور کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں اور برف سے ٹکور کریں

نمبر۲۳۔  زخم کی سوجن دور کرنے کے لیے زخم پر پیازجلا کر اس میں ہلدی ملا کر لیپ بنا کر لگائیں۔

نمبر۲۴۔ دائمی قبض سے روکنے کے لیے صبح شام زیتون کا تیل استعمال کریں۔

نمبر۲۵۔  پیٹ کے جملہ امراض روکنے کے لیے اسپغول کا چھلکا بلاناغہ استعمال کریں۔

نمبر۲۶۔ ہچکی روکنے کیلئے دیسی گھی میں سوجی کا حلوہ بنا کر کھائیں۔ منہ میں برف کی ڈالی رکھیں یا آہستہ آہستہ گنڈیریاں چوسیں۔

نمبر۲۷۔ بچوں میں بخار زیادہ ہو جائے تو فوراَ نہلا دیں یا ٹھنڈے پانی کی پٹیاں کریں۔

نمبر۲۸۔دست اور قے روکنے کے لیے سونف پودینہ دھنیا کا قہوہ بنا کر پئیں۔

نمبر۲۹۔  پاؤں کو نرم ملائم کرنے کے لیے سونے سے دس منٹ پہلے پائوں تھوڑے سے گرم پانی میں پانچ منٹ تک ڈالیں۔ پانی میں چند قطرے روغن زیتون اور تھوڑا سا نمک ملائیں۔ خشک کر کے پٹرولیم جیلی یا سرسوں کا تیل لگائیں۔

نمبر۔۳۰۔ کولیسٹرول کم کر نے کے لیے ایک چمچ آملہ پاوڈر اور مصری پاوڈر ملا کر روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس پانی کے ساتھ لیں۔

نمبر۳۱۔ زہریلے کیڑے کے کاٹ لینے کی صورت میں لہسن کا تیل، اور شہد ملا کر زخم والی جگہ پر لگائیں۔

نمبر۳۲۔ بچوں میں پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لیے کلونجی کو پانی میں ابال کر اس کا پانی رات کو سونے سے پہلے پلائیں۔

نمبر ۔۳۳ ۔ جوڑوں کا درد روکنے کے لیے نیم کے پتوں کے تیل کی مالش کریں۔

نمبر ۳۴۔ کھانسی دور کرنے کے لیے ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ادرک کا رس ملا کر روزانہ صبح دوپہر شام تین سے پانچ روز تک لیں۔

نمبر ۳۵۔ لہسن کو جلا کر سرکے اور شہد میں ملا کر لگانے سے پھوڑے پھنسیاں اور نشان دور ہو جاتے ہیں۔

نمبر ۳۶۔ ذیابطیس کو کنٹرول کرنے کے لئے ان چھنے آٹے میں تازہ یا پسی ہوئی میتھی ملا کر روٹی بنا کر روزانہ ناشتے میں کھائیں دو سے تین ہفتوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔

نمبر ۳۷۔ دانت کے درد کو دور کرنے کے لیے لونگ استعمال کریں۔

نمبر ۳۸۔ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے آڑو، پھلیاں، لوبیا ،مٹر، ناشپاتی ،کیلا زیادہ استعمال کریں۔

نمبر ۳۹۔ کولیسٹرول کا لیول کم کرنے کے لئے لیے جوء کا آٹا اور گاجر زیادہ استعمال کریں۔

نمبر ۴۰۔ سونف کا زیادہ اسعتمال کریں آنکھوں کی بینائی تیز کرتا ہے۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x