مہاراجہ ایکسپریس

مہاراجہ ایکسپریس انڈیا میں چلنے والی سیاحتی گاڑی ہے جو مارچ 2010 سے چل رہی ہے۔ اس گاڑی کا شمار دنیا کی سب سے مہنگی اور عالی شان گاڑی میں شمار ہوتا ہے اور دنیا کی پچیس پر تعیش گاڑیوں میں پہلا نمبر ہے۔ اس گاڑی میں پیش کی گئی خدمات کا مقابلہ کسی بھی (اکلوتے) سیون سٹار سے کیا جا سکتا ہے۔ گاڑی کی سجاوٹ کسی بھی شاہی محل سے کم نہیں اور گاڑی میں مہیا کیا گیا ساز و سامان کسی بھی پرتعیش ہوٹل کے مقابلے میں زیادہ اچھا ہے۔

گاڑی دو مختلف سمتوں میں چلتی ہے اور اس کی سیاحتی مدت سات سے آٹھ دن پر مشتمل ہوتی ہے۔ گاڑی میں رنگ محل اور مور محل کے نام سے دو ریسٹورنٹ ڈبے ہیں جہاں مسافروں کے ذوق و دہن کا پورا پورا اہتمام ہوتا ہے۔

گاڑی میں جونیئر کمرے، جونیئر سوئٹ کمرے، ڈیلکس کمرے، ڈیلکس سوئٹ کمرے اور پریزیڈنشل کمرے موجود ہیں اور ایک سواری کا کرایہ کم از کم 8000 ڈالر تک جا بنتا ہے۔ پریزیڈنشل کمرے کا رقبہ کم از کم 22 مربع میٹر سے زیادہ پر مشتمل ہے۔

گاڑی کا ایک سفر مغربی ہندوستان سے شروع ہو کر ممبئی، واڈو دارا، اودائی پور، جودھ پور، بیکانیر، جے پور، رانتھامبور، آگرہ اور دہلی کیئے ہے تو دوسرا سفر دہلی سے شروع ہو کر آگرہ، گوالیار، کھاجوراہو، بندھاو گڑھ، واراناسی اور لکھنئو کا احاطہ کرتا ہے۔

مسافروں کو راستے کے سارے شہروں میں رک کر سیاحتی اور معلوماتی دورے بھی کرائے جاتے ہیں۔ 24 ڈبوں پر مشتمل اس گاڑی میں صرف 88 مسافروں کے ٹھہرانے کی گنجائش ہے۔ گاڑی کئی مرتبہ عالمی ایوارڈ جیت چکی ہے۔

آج آپ کے بھائی نے گاڑی پر ایک جونیئر سوئٹ ڈبل (اب اکیلا تھوڑا ہی سفر کرونگا) بک کرانے کی کوشش کی۔ 7 دن اور 6 روتوں کے ایک سفر کیلیئے 20769 ڈالر کا بل بنا تو میں نے انگور کھٹے ہیں کہہ کر پروگرام ملتوی کر دیا ہے۔ اگر آپ نے ایسی کوئی کوشش کرنی ہو تو لنک دے رہا ہوں، بسم اللہ کیجیئے:

https://www.the-maharajas.com/

از قلم: محمد سلیم

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x