دردکامیابی بھی دےکرجاتاہے،کیسے؟پڑھیں۔

درد اور کرب سے کون نا آشنا ہو گا؟ ہر کرئی کبھی نہ کبھی ، کسی نہ کسی شکل میں ضرور اس سے دوچار ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے رہنا چاہیے کہ وہ ہمیں اس سے محفوظ رکھے ۔ مگر درد کے کچھ مثبت پہلو بھی ہوتے ہیں۔مثلاََ
جب ہم درد میں مبتلا ہوتے ہیں تو بے ساختہ زبان پر اللہ کا نام آجاتا ہے اور ہم بار بار اس کو پکارتے ہیں۔ اس طرح اس کا پاک نام ہمارا اور دِزبان بن جا تا ہے جو ہمارے نامہ اعمال میں مسلسل درج ہوتا رہتا ہے۔

بعض اوقات ایک طالب علم نالائق رہ جانے کے خوف اور دوسروں سے آگے بڑھنے کے شوق کی وجہ سے مسلسل مطالعہ کرتا رہتا ہے۔ پڑھتے پرھتے تنگ آ کر اس کے منہ سے “اُف اللہ “ نکلتا رہتا ہے۔ وہ اپنے اوپر جبر کر کے پڑھتا رہتا ہے حتیٰ کہ مطالعہ کرنا اس کی عادت ثانیہ بن جاتا ہے اور ایک وقت آتا ہے کہ اس کا شمار علما و فضلا میں ہونے لگتا ہے۔
شاعر کو شروع شروع میں کوئی اہمیت نہیں ملتی ، پھر بھی وہ مشقِ سخن جاری رکھتا ہے اور ایسے افراد کا متلاشی رہتا ہے جو توجہ سے اس کا کلام سن سکیں۔ اس میں عموماَ اسے ناکامی ہوتی ہے تو اسے صدمہ ہوتا ہے ۔ پھر وہ اکیلے ہی اپنا کلام بہ آواز بلند پڑھتا ہے۔ پڑھتے پڑھتے اس کے لب وہ لہجے میں ایک سوز پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کا سوز اپنے سامعین خود تلاش کر لیتا ہے ۔
دیکھا گیا ہے کہ شاعر عموماََ معاشرتی اونچ نیچ اور نا انصافیوں کے خلاف بہ زبان شعر احتجاج کرتے ہیں ۔ جو لوگ ناانصافیوں کا شکار ہوئے ہوتے ہیںِ ان کے لیے اس شاعر میں ایک اپیل پیدا ہو جاتی ہے ۔ وہ اس کے کلام میں اپنے جذبات کا عکس پاتے ہیں تو ایسی شاعری کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔ راشد الخیری جنہیں “مصورِ غم“ کہا جاتا ہے، وہ اچانک منظر عام پر نہیں آئے تھے۔ ہو سکتا ہے کہ ابتدا میں انہیں پذیرائی نہ ملنے پر صدمے یا درد بے اعتنائی سے سابقہ پڑتا رہا ہو۔
کہا جاتا ہے کہ دنیا کا بیشتر لٹریچر نامساعد حالت میں تیار ہوا ہے ۔ مصنفین کو کسی نہ کسی وجہ سے قید و بند کا سامنا کرنا پڑا ، چنانچہ بہپت سا لٹریچر جیلوں میں لکھا گیا جن میں چند تفاسیر اور تراجم بھی شامل ہیں۔ یہاں اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بعض لوگوں کے لیے قید و بند ، خیر انگیز ثابت ہوتی ہے بشرطیکہ اس آزمائش سے دوچار ہونے والا شخص ابتلاوں کے مثبت پہلو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x