یوسف علیہ السلام پر فلم

دوست کا سوال ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام پر جو فلم بنائی گئی ہے، کیا اس کا بنانا اور دیکھنا جائز ہے؟

جواب: اس کا بنانا جائز ہے نہ ہی اس کا دیکھنا، بلکہ میری رائے میں تو یہ معاملہ بعض صورتوں میں کفر تک پہنچ جاتا ہے کہ جس کی تفصیل یہ ہے؛
دیکھیں، یہ بات تو بالکل درست ہے کہ جسے بھی آپ نے نبی کی صورت میں فلم میں پیش کیا ہے، وہ نبی تو ہے نہیں۔ لیکن وہ اپنے آپ کو نبی شو کر رہا ہے تو جھوٹا نبی ہوا۔ اب چاہے فلم میں ہی اس نے یہ دعوی کیا ہو اور حقیقی زندگی میں اس کا یہ دعوی نہ ہو لیکن یہ مذاق تو ہو گیا ناں، اور نبوت اور رسالت کوئی ایسا مقام نہیں ہے کہ جسے ہم اپنے کھیل تماشے کا موضوع بنا لیں۔

اب کوئی شخص یہ کہے کہ حقیقی زندگی میں تو کسی کے لیے نبی ہونے کا دعوی کرنا جائز نہیں ہے لیکن ڈرامے اور فلم میں جائز ہے تو یہ دین کو کھیل تماشا بنانے والی بات ہے اور دین کو کھیل تماشا بنانے سے منع کیا گیا ہے بلکہ مشرکین پر قرآن مجید نے یہی اعتراض کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا لیا تھا۔ اور حدیث میں ہے کہ جھوٹ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹ قرار دیا ہے، چاہے مذاق میں ہی ہو اور مذاق میں بھی اس سے منع کیا ہے۔

اور اس کا دوسرا نقصان یہ ہے کہ یہ فلم دیکھنے کے بعد آپ کے ذہن میں حضرت یوسف علیہ السلام کی ایک امیج بیٹھ جائے گی۔ اور آئندہ زندگی میں جب بھی حضرت یوسف علیہ السلام کا نام آپ کے سامنے آئے گا، چاہے وہ قرآن مجید میں سورہ یوسف کی تلاوت کرتے ہوئے سامنے آئے، تو وہ فلم والا امیج آپ کے سامنے یا دماغ میں گھوم جائے گا حالانکہ وہ تو یوسف ہیں ہی نہیں، وہ تو ایک اداکار ہے بس، اور ان کی اکثریت فساق وفجار پر مشتمل ہے۔ تو کہاں ایک نبی کی عصمت اور مقام اور کہاں ایک اداکار اور فلمی ایکٹر، بات بہت دور چلی جائے گی۔

اور اس کا ایک تیسرا نقصان یہ ہے کہ جب آپ فلم میں کچھ دیکھ لیں گے تو اس کا تاثر زیادہ لیں گے، اور اب اگر قرآن مجید میں بھی اس فلم کے خلاف کچھ پڑھیں گے تو قرآن مجید کی تصحیح کرنے بیٹھ جائیں گے نہ کہ فلم کو غلط قرار دیں گے۔ حالانکہ فلم تو فلم ہے، وہ کوئی تحقیق یا ریسرچ تو ہے نہیں لیکن انسان نفیساتی طور تصویر کا اثر گہرا اور زیادہ لیتا ہے۔ اور اگر آپ نے اسلامی تاریخ سے لوگوں کو روشناس کروانا ہی ہے تو صحابہ کے بعد کے ادوار کو فلما لیں مثلا نسیم حجازی کے ناولوں کو فلما لیں تو میری رائے میں کوئی حرج نہیں ہے

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x